مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) آج بھی امت مسلمہ امام امن حضرت امام حسن کے افکار کو اپنا کر سرخرو ہو سکتی ہے، امام حسن علیہ اسلام نے اپنے نانا کے دین پر کار بند رہتے ہوئے جس طرح زندگی بسر کی وہ امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، ملک میں جاری دہشت گردی کا حل امام اامن حضرت امام حسن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر پر قابو پاایا جا سکتا ہے۔
امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرے،اور نہتے فلسطینیوں کی بھر پور سیاسی و سفارتی حمایت کی جائے، ان خیالات کا اطہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی چیئرمین تحریک محبت انٹرنیشنل نے زنجان آباد میں قومی یکجہتی کے سلسلہ میں امام امن حضرت امام حسن کی یوم ولادت کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سید خاور عباس شاہ، سید شہزادحیدر نقوی، سید حسنات کاظمی زنجانی، ڈاکٹر الیاس رضا ھاشمی، شہزاد حسین ودیگر مقررین نے اپنے خیالات کا ااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں،معصوم بچّوں اور خواتین پر بمباری کھلی دہشت گردی ہے’ مذکورہ واقعات امریکی پشت پناہی میں اسرائیلی جارحیت کی بد ترین مثال ہیں’ مسلم ممالک کو یکجہتی اور اتحاد سے اسرائیلی بربریت کو روکنا ہوگا’ اس عمل سے امریکا اور اسرائیل کے گھناؤنے چہرے ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے ہیں ۔نیز یہ وہی ممالک ہیں جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے تحفظ کا واویلاکرتے ہیں جبکہ نام نہاد انسداد دہشت گردی کے نام پر باہم گٹھ جوڑ کے ساتھ پوری دنیا میں عالمی شیطانیت اور غاصبانہ قبضوں کی از خود مثالیں قائم کر رہے ہیں۔