کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ آج شام ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر قوم سےاہم خطاب کروں گا اور قوم کو اسٹیبلشمنٹ کے دہرے معیار سے آگاہ کروں گا۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیو ایم سے نہ جانے کیا بیرہے، ہمارے بچوں کو بے گناہ گرفتار کیا جارہا ہے۔
جسے جو کرنا ہے کرلے لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت میں صفائی کی بات کرتا ہوں تو اسٹیبلشمنٹ متحرک ہو جاتی ہے۔ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ میں آج کارکنوں سے خطاب میں راز کی بات بتاؤں گا۔