آج قومی پرچم کے سفید حصے پر خون کے دھبوں کے نشانات ہیں، حیدر رضوی

Haider Rizvi

Haider Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پرچم کا 25 فیصد سفید حصہ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے اور آج اس سفید حصے پر خون کے دھبوں کے نشانات ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ تقریب کے موقع پر حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب یا مسلک کے خلاف ظلم ہوگا تو اس کے لئے آواز اتھاتے رہیں گے،

چاہیے ہمیں اس کی کوئی بھی قیمت دینا پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے کے خلاف آج نائن زیرو پر موجود ہر شخص اشک بار ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی لفظ ہمارے کاندھوں پر ذمہ داری ہے۔