آج 48 نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے

Senate

Senate

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں 48 نو منتخب ارکان سینیٹ حلف اٹھائیں گے جس میں سب سے زیادہ سینیٹرز کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

نو منتخب ارکان سینیٹ آج 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے، سب سے زیادہ حکمران جماعت کے 19 سینٹرز حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی کے محسن عزیز، لیاقت تراکئی، شبلی فراز، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، ہمایوں مہمند حلف اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ ثانیہ نشتر، فلک ناز، گردیپ سنگھ، فوزیہ ارشد، سیف اللہ نیازی، عون عباس، اعجاز چوہدری، علی ظفر بھی حلف اٹھائیں گے ۔ پی ٹی آئی کے فیصل ووڈا، سیف اللہ آبڑو اور عبدالقادر بھی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

پیپلز پارٹی کے 8 سینٹرز جن میں شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، شہادت اعوان، جام مہتاب دیہڑ، پلوشہ خان، فاروق ایچ نائیک اور یوسف رضا گیلانی بھی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے 6 سینٹرز پرنس احمد عمر، منظور احمد، سرفراز بگٹی، سعید ہاشمی، ثمینہ مشتاق اور دانش کمار حلف اٹھائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے 5 سینٹرز ڈاکٹر عفنان اللہ، سعدیہ عباسی، ساجد میر، اعظم نزیر تاررڑ اور عرفان صدیقی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

جمعیت علماء اسلام ف کے 3 سینٹرز مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضیٰ اور عطاء الرحمان حلف اٹھائیں گے۔

اے این پی کے 2 سینٹرز ہدایت اللہ اور عمر فاروق، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور خالدہ اطیب، بی این پی کے محمد قاسم اور نسیمہ احسان بھی حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔