آج ہماری کامیابی کا دن ہے اللہ کے فضل وکرم سے پورے آزادکشمیر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے
Posted on June 5, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : آج ہماری کامیابی کادن ہے اللہ کے فضل وکرم سے پورے آزادکشمیر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ضلع بھمبر میں آج جشن منائیں گے اور شکرانے کے نوافل ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیدوار آزادکشمیر ٹیچر آرگنائزیشن محمد اکرم چوہدری نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اساتذہ نے جس قدر عزت دی اس کیلئے بے حد مشکورہوں اساتذہ کا خادم ہوں اور خدمت دلجمعی سے کی جائیگی آج ضلع بھمبراور ضلع کی تینوں تحصیلیں جیت کر سید نذیر حسین شاہ کو تحفے میں دینگے سید نذیر حسین شاہ نے اساتذہ کی خدمت کی جس کا قرض اساتذہ آج ووٹ کی طاقت استعمال کر کے چکائیں گے۔
ہمارے مخالفین نے منفی تنقید اور جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جو اساتذہ کو زیب نہیں دیتا ان کا رویہ انہیں مبارک ہم اخلاقیات کے دائرے میںرہ کر بات کرینگے آج اساتذہ بہترین فیصلہ کرینگے۔