اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی سال کے آغاز پر مسلسل چھٹی بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اعزاز ہے۔ جمہوریت کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے قربانیاں دیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نومنتخب وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نواز شریف عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انتقال کی پرامن منتقلی باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پاکستان میں آمریت کی کوئی گنجائش نہیں۔