کراچی (جیوڈیسک) ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زمین، چاند، سورج اور مریخ کے بیک وقت ایک دوسرے کے سامنے آنے پر “خونی چاند گرہن” ، امریکا، کینیڈا، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔
پاکستان میں چاند گرہن 5 گھنٹے اور 18 منٹ پر محیط ہوگا جو آج دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر شروع ہو گا اور 6 بجکر 34 منٹ تک جاری گا۔ چاند گرہن ساڑھے 3 بجے کے وقت اپنی انتہا پر ہوگا اور اس دوران چاند گہرے سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔