آج سے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا

Petrol - Diesel Expensive

Petrol – Diesel Expensive

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پہلے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 66 پیسے بڑھانے کی سمری بنائی، بعد میں 66 پیسے کی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔ آج سے پیٹرول 2روپے اور ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 101 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا ہے، نئی قیمت 96 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائیٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 92 روپے17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔9 فیصد اضافی جی ایس ٹی نافذ کیے جانے کے بعد سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس 26 فیصد ہوگیا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 75 روپے 48 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ ریجن ون میں پوٹھوہار، خیبرپختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں۔ ریجن ٹو میں فی کلو سی این جی کی قیمت ایک روپے 85 پیسے فی کلو بڑھا کر 66 روپے75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ریجن ٹو میں پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہے۔