کراچی (جیوڈیسک) چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لہٰذا ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکلنا ہو گا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل کا انبار ہے لہٰذا مسائل سے تنگ آکر ملک چھوڑنے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور کراچی کے شہری پانی کے بوند بوند کر ترس رہے ہیں، پانی کا بحران حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم اس مسئلے پر وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔
چیرمین سینیٹ نے کہا کہ اپنی مدد آپ کےاصول پر چلنے والی قومیں کامیاب ہوتی ہیں اس لیے الزام تراشیوں سے باہر نکل کر پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔