اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی پنجاب اور کشمیر میں مون سون کی پہلی بارش ہوگی، کراچی میں بادلوں اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، ایبٹ آباد، ہری پور، شانگلہ، بونیر اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ساحلی پٹی پر حبس میں کمی واقع ہوگی اور اگلے چند روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت کم رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گزشتہ روز لاہور، راولپنڈی اور پنجاب کے علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے باعث سال کا گرم ترین دن رہا۔ پوٹھوہار ریجن، پشاور، سیالکوٹ اور لاہور میں ہیٹ انڈیکس 45ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔