اسلام آباد (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق آج یکم رمضان کو تمام کمرشل بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے کھلے رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج پہلی بار یکم رمضان کو زکوۃ کی کٹوتی کیلئے بینک بند نہیں ہوں گے۔ تمام کمرشل بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے کھلیں گے۔
آج دن کے آغاز میں بینک زکوٰۃ منہا کریں گے۔ اس دوران کیش نکلوانے یا جمع کرانے میں کچھ دشواری ہو سکتی ہے تاہم بینکوں کا کام جاری رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک نئے مالی سال کے پہلے روز یعنی یکم جولائی بروز منگل کو بند رہیں گے۔