اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ شیخ رشید اور عوامی تحریک کے رہنماؤں نے رحمان آباد کا دورہ کیا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہتے آج راولپنڈی میں سب سے بڑی ریلی نہ نکال سکے تو استعفیٰ دے دیں گے۔
شیخ رشید اور خرم نواز گنڈا پور نے ریلی کے روٹ کا دورہ کیا۔ قصاص ریلی مری روڈ سے ہوتی ہوئی رحمان آباد پر اختتام پذیر ہو گی جہاں طاہر القادری اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
شیخ رشید نے رانا ثناء اللہ کو سب سے بڑے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج راولپنڈی میں لوگ اکھٹے نہ کر سکے تو استعفیٰ دے دیں گے۔
جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، دو ہزار پولیس اہلکار ریلی کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔