آج تجدید عہد کا دن ہے ، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔نشاط ضیاء قادری

کراچی: پاکستان کی 66ویں یوم آزادی کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں سرکاری عمارتوں اور اہم شاہراہوں کو قومی پرچموں ،استقبالیہ بینروں اور برقی قمقموں سے سجاد یا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایت پر جشن آزادی شایان شان ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منا نے کے لئے شاہ فیصل زون کی جانب سے جشن آزادی کی خوشیوں میں عوامی شرکت کے لئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی نمبر2پر جشن آزادی کے سلسلے میں قائم استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عوام میں سنیکڑوں کی تعداد میں قومی پرچم، جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کئے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان لاتعداد قربانیوں اور لازوال جد و جہد کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے اس ملک کو بنا نے اور اسے سنوارنے میں ہمارے آباو اجداد اور نوجوانوں کا لہو شامل ہے۔

انہوں نے عوام سے کہاکہ آج تجدید عہد کا دن ہے آیئے آج ہم عہد کریں کے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوںکا اپنے اتحاد و یجہتی کے ساتھ مقابلہ کریں گے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی منظور عباسی نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر عہد کیا جائے کا ہم تمام تر سیاسی و گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر وطن دشمنوں کے خلاف سینہ سپر بن جائیں گے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منا نے کے لئے بلدیہ شرقی کی جانب سے عوامی شرکت کے ساتھ منا نے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے وطن کی آزادی کی خوشیاں اس عزم اور دعا کے ساتھ منا ئیں گے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو تمام بری نظروں سے محفوظ اسے تاقیامت سلامت رکھے اور اس کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ہمیں جدو جہد کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Shah Faisal Town

Shah Faisal Town