آج کی ریلی میں اہم حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب میں اہم انکشافات کروں گا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پاک فوج اور شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریلی سے خطاب میں اہم انکشافات کروں گا۔ ایسے حقائق بیان کروں گا جو قوم کے سامنے آج تک نہیں لائے گئے۔ دہشت گردوں کے حامی افراد کے چہروں سے پردہ اٹھاؤں گا۔