اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے معاملہ پرامن طور پر حل نہ ہونے پر آج اسلام آباد کا ڈی چوک خالی کرانے کا اعلان کر دیا ۔ دھرنے کے شرکا پر وعدہ خلافی کا الزام بھی لگا دیا ، کہتے ہیں چہلم کی آڑ میں اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے والوں نے سیاست کرنے کی کوشش کی ، حکومت کوئی مذاکرات کر رہی ہے نہ کرے گی ، ایک اور رات ڈھل چکی ، حکومت کی مہلت پر مہلت دھرنے والوں نے ایک نہ مانی تو وزیر داخلہ بول ہی پڑے ۔
الٹی میٹم بھی دے دیا ، چودھری نثار نے ڈی چوک پہنچنے والوں پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا ، حکومتی سطح پر مذاکرات نہ کرنے کا پیغام بھی سنایا ۔ وزیر داخلہ نے کہا توڑ پھوڑ کرنے والے اکثر افراد پکڑے جا چکے ، باقی کی ویڈیو موجود ہے ۔ چن چن کر گرفتاریاں کریں گے ۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی خامیوں تک پہنچنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔