ای او بی آئی اراضی اسکینڈل کیس میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض حسین نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ ملک ریاض ایف آئی اے کے نوٹس پر ہیڈکوارٹر پہنچے اور چار گھنٹے تک ای او بی آئی اسکینڈل کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ملک ریاض کو ایک سوال نامہ بھی دیا ہے جس کا وہ آئندہ دو دن میں جواب دیں گے۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریا ض نے کہا کہ ایف آئی اے نے انہیں نوٹس بھیجا تھا اور وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مئی انیس سو چھیاسی سے آج تک انہوں نے کسی سرکاری ادارے کے ساتھ کوئی لین دین یا خرید و فروخت نہیں کیا۔
ملک ریاض نے کہا کہ ای او بی آئی کا لین دین ڈی ایچ اے کے ساتھ ہے۔ جس سے ان کے ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیل میں ای او بی آئی کو اربوں روپے کا فائدہ بھی ہوا۔ ان کا دامن صاف ہے اور انہیں سو بار بھی کو ادارہ بلائے تو وہ آئیں گے۔
بحریہ ٹان کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ آج ک تک کسی حکومتی ادارے کے ساتھ کام نہیں کیا۔ ایف آئی اے سے درخواست کروں گا کہ تحقیقات کرے معاہدے سے ای او بی آئی کو کتنا فائدہ ہوا۔