آج سپر مون 2014 چودہویں کا زیادہ بڑا ، روشن چاند ہو گا

Moon

Moon

واشنگٹن (جیوڈیسک) ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کا یہ دلکش نظارہ اس برس موسم گرما کے دوران تین بار دیکھا جا سکے گا۔ امریکا میں سپر مون صبح سویرے 6 بج کر 25 منٹ پر نمودار ہوگا۔

جس وقت چاند زیادہ بڑا اور روشن نظر آئے گا اس وقت اس کا زمین سے فاصلہ 222,6111 میل ہو گا۔ اگرچہ ہر قمری ماہ کی 14 تاریخ کو چاند اپنی شکل مکمل کر لیتا ہے لیکن فلکیات سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ محض اتفاق ہے۔

کہ چاند اپنے مدار میں گردش کرتا ہوا اس حصے میں داخل ہو جائے جو ہماری زمین سے نزدیک ہو اور اگر اس وقت چاند کی شکل مکمل ہو تو یہ زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔ جو لوگ اس برس ان دونوں سپر مون کے دلکش نظاروں سے محروم رہ جائیں گے۔

ان کے لیے 9 ستمبر کی رات برطانوی وقت کے مطابق ایک بج کر اڑتیس منٹ کا وقت موزوں ہو گا جب وہ تیسری بار آسمان پر جلوہ گر ہونے والے سپر مون کا دیدار کر سکیں گے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ چاند جتنا زیادہ زمین سے نزدیک ہوتا ہے۔

اس کی کشش ثقل سمندر کی لہروں کو اپنی جانب کھینچتی ہے جس سے سمندر میں مدوجزر کی کیفیت یا تلاطم پیدا ہوتا ہے۔ دوسری جانب ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پوری شکل انسان کی نفسیاتی کیفیت پر بھی اثرا نداز ہوتی ہے۔