کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سٹی ایریا PS-127 وارڈ 4 کے صدر عثمان سدوزئی نے کہا کہ گجرانوالہ کے عوام نے عمران نیازی اور اُن کے مافیا ٹولے کے خلاف فیصلہ دے دیا تاریخی اجتماع نے عمران نیازی کے ہوش اُڑا دیئے ہیں آج شہر کراچی عمران خان اور اُن کے سلیکٹروں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 18 اکتوبر باغ جناح میں PDMکے تحت جلسہ عام کے سلسلے میں چھوٹا گیٹ شاہراہ فیصل پر قائم مرکزی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کیمپ میں PS-127کے صدر جان محمد بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات آغا کریم خان ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محبوب الہی ،پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی PS-120کے صدر عبدالرحمن وحیدر باجوہ ،سابق کونسلر افتخار ،با بر سدوزئی اور دیگر موجود تھے عثمان سدو زئی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کلو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔
ہم شہداء کے وارث ہیں عمران خان اور اُن کا ٹولہ ہمیں جیل اور قید کی دھمکیوں سے ہر گز پیچھے نہیں کرسکتے (آج) 18اکتوبر کوباغ جناح کا جلسہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا ،عمران نیازی اب تمہاری نا اہلی کی سزا عوام کو بھگتنے نہیں دینگے اب قوم کا ایک ہی نعرہ ہے تم سے چھٹکارہ عثمان سدوزئی نے کہاکہ آج ضلع ملیر کے جیالے اور عوام جلسہ عام میں بڑی تعداد میں شرکت کرینگے اور وفاقی حکومت کی نا اہلی اور عوام دشمنی کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔