آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Theater

Theater

لاہور (جیوڈیسک) آج تھیٹر کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان کے دل لاہورمیں ایک درجن کے قریب ڈرامہ تھیٹرز قائم ہیں۔ پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہورمیں دیگر شہر وں کی نسبت ڈرامہ ہالز کی تعداد زیاد ہ ہے، ان تھیٹر ز میں شائقین کیلیے مختلف موضوعات پر ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام چلنے والے نصف درجن ڈرامہ ہالز میں رنگا رنگ کھیل دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، ڈرامہ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ مضبوط اسکرپٹ اور قابل اعتراض جملوں اوررقص سے پاک ڈرامے پیش کیے جائیں۔ دوسری جانب ایک دہائی سے زائد عرصے سے نجی کمرشل تھیٹر کی مقبولیت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان تھیٹرز میں لوگ مہنگے ٹکٹ خرید کر ڈانس اورمستی بھر ے ڈرامے دیکھتے ہیں۔ کمرشل ڈرامے سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ ان کے تھیٹرز میں رش اس بات کا ثبوت ہے لوگ تفریح چاہتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈانس پرفارمنس اسکرپٹ کے مطابق ہو۔ ڈرامہ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامہ تھیٹر ز کی سخت مانٹیرنگ کرے اور ڈراموں کا بروقت آغاز اور اختتام یقینی بنائے۔