آج ووٹ کے ذریعے دشمن قوتوں کو شکست دیں گے: آرمی چیف

General Qamar Bajwa

General Qamar Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے آج ووٹ کے ذریعے دشمن قوتوں کو شکست دیں گے، ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہیں۔

آرمی چیف نے ایف جی سیکنڈری اسکول چکلالہ راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ نے بھی حق رائے داہی کا استعمال کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا ہم پاکستان مخالف قوتوں کے نشانے پر ہیں، ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے طویل سفر طے کیا۔