پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ آج ہم ضیا دور کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ اسفنند یار ولی نے کہا کہ ہم نے جو ضیا کے دور میں غلطیاں کی تھیں۔
آج تک ہم اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل ابھی تک شروع ہی نہیں کیا آخر کیا رکاوٹیں ہیں عوام کے سامنے کیوں نہیں لائی جاتیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ حکومت تماشا بنی ہوئی ہے اور مذاکرات میں سنجیدگی اختیار نہیں کر رہی۔