آج ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی منائی جائے گی

 Zulfikar Ali Bhutto

Zulfikar Ali Bhutto

گڑھی خدابخش (جیوڈیسک) عوامی لیڈر کو پھانسی دینے والے آمر نے زیڈ اے بھٹو کو امر کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے بانی کی برسی آج منائی جائے گی۔ گڑھی خدا بخش میں جیالوں کا جلسہ ہوگا، سندھ میں تعطیل ہوگی، اسکول کالج بند رہیں گے۔ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی ہے۔

عوام کے مقبول سیاسی قائد کی ایک آمر کے ہاتھوں موت کے اثرات آج بھی محسوس کئے جاتے ہیں۔ سال 1978، رات 4 اپریل کی، جب راولپنڈی جیل میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک متنازعہ مقدمہ قتل میں تختہ دار پر لٹکا یا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دراصل جمہوری اور عوامی آزادیوں کو پھانسی تھی۔ اس رات درحقیقت آمرِ اعظم جرنل ضیاء الحق نے انتہاپسندی کی بنیاد رکھی۔ 35 برس پہلے پاکستان پر پھیلائے گئے اندھیرے ابھی پوری طرح چھٹے نہیں۔ اس رات کی سیاہی ابھی مٹی نہیں۔