آج کا کرکٹ میچ پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر جیت لیا

Pak vs SA

Pak vs SA

دبئی میں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 66 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن مہمان ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے گراہم سمتھ اور انگرام نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی طرح جنوبی افریقہ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف سات رنز کے مجموعی سکور پر انگرام چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔