اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ذاتی اختلافارت سے جمہوریت کا حسن خراب ہوتا ہے، آج قوم کو یکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اتنی کبھی پہلے نہیں تھی۔ ہمارے معاشی اشاریئے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔
پارلیمنٹ کے تین سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت مل کر پالیسیاں بنا رہے ہں، ہم اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کریں گے لیکن یہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ بلاجواز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے، اقتصادی راہداری سے ملکی ترقی کی راہیں کھلیں گی، ہم نے سپیشل سکیورٹٰی کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضروری تھا کہ بجٹ خسارے میں کمی لائی جائے اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے ۔ صدر نے کہا کہ ہم نے زراعت کی بہتری کیلئے کسانوں کو پیکج دیئے ۔ گزشتہ برسوں میں کئی ترقیاتی کام سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ ملکی ذخائر میں بہتری لائی جاسکے، قوم کو معاشی ترقی کے ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا تاکہ ملک ترقی کر سکے۔
معاشی استحکام کا مقصد توانائی کے حصول تک پورا نہیں ہوسکتا، بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ، 2018 میں توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ ملک میں روزگار کے ذرائع پیدا ہوئے ہیں ۔ ہمیں آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں سے بھی بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی ۔ اس کے علاوہ دیامر ، بھاشا اورداسو ڈیم کی تعمیر پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی ، بجلی کی ترسیل کے ساتھ اس کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا ، صدر نے کہا کہ ملک میں امن بجال ہورہا ہے۔
معاشی ترقی کے اہداف حاصل ہو رہے ہیں ، مقامی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کو اختیارات فراہم کریں گے تاکہ وہ ملکی ترقی میں شریک ہوسکیں ۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے سکول ، کالج کی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ ملک کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ضروری ہے ، اگر ہم نوجوانوں ک وترقی کے دھارے میں شامل کر لیں تو ملک بہت جلد ترقی کر سکتا ہے۔
دہشتگردی کی جنگ میں پاکستانیوں نے بے مثال قربانیاں یں ، شہیدوں کیلئے قومی یادگار قائم کی جائے اور اس میں شہیدوں کے نام وہاں کندہ کئے جائیں ۔ دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہوجائتے ، جنگ میں بے گھر ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انسداد پولیو میم مین قربانمیاں دینے والے بھی ہمارے ہیرو ہیں ، ہم دنیا پر واضح کرتے ہیں کہ ہماری پالیسی امن اور سلامتی کی ہے ۔ ہم کسی ملک کیخلاف جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ ہم دنیا کے مظؒلوم اور پسے ہوئے عوام کے ساتھ دیں گے۔