ٹوکیو: 26 ویں سالانہ فلم فیسٹول کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

 Tokyo Film Festivals

Tokyo Film Festivals

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں چھبیسویں سالانہ فلم فیسٹول کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہو گیا۔ تقریب میں ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے نے شرکت کی۔

فیسٹول کا آغاز ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس کی فلم کیپٹن فلپس سے ہوا۔ ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹام ہینکس نے فیسٹول میں اپنی فلم کی نمائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ فلم دو ہزار نو میں صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے امریکی کارگو جہاز کے واقعات پر بنائی گئی ہے۔

ٹام نے جہاز کے کپتان رچرڈ فلپس کا کردار ادا کیا ہے۔ ریڈ کارپٹ پر اداکارہ صوفیہ کوپولا بھی موجود تھیں۔ فیسٹول پچیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔