ٹوکیو قدرتی آفات کے حوالے سے دنیا کا خطرناک ترین شہر

Tokyo

Tokyo

برن (جیوڈیسک) قدرتی آفات پر یوں تو کسی کا زور نہیں لیکن بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے جس میں دنیا کے 10 شہروں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جس میں سرفہرست جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ماحولیاتی تنظیم سوئس رے کی مرتب کردہ فہرست میں 37 ملین آبادی کے شہر ٹوکیو کو زلزلوں، دریائی سیلاب، سونامی اور مون سون کے حوالے سے دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق ٹوکیو کی 80 فیصد آبادی کسی بھی بڑے زلزلے کے نتیجے میں متاثر ہو سکتی ہے جبکہ جاپان وہ ملک ہے جہاں سونامی کا خطرہ بھی سب سے زیادہ ہے۔

اس فہرست میں قدرتی آفات کے حوالے سے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین شہر فلپائنی دارالحکومت منیلا قرار پایا ہے جہاں زلزلے کا خطرہ تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان بھی یہاں اکثر ٹکراتے رہتے ہیں۔تیسرے نمبر پر چین کا پرل ریور ڈیلٹا ہے جس میں ہانگ کانگ، شین ژن، مکاؤ اور گوانگزو جیسے اہم ترین شہر موجود ہیں، اس خطے میں ہر طرح کی قدرتی آفات کا خطرہ موجود ہے، یہاں سمندری طوفان 17 ملین افراد کو جبکہ دریائی سیلاب و دیگر آفات بھی کروڑوں لوگوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔

جاپانی شہر اوساکا دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار پایا ہے جہاں زلزلے ڈیڑھ کروڑ کے قریب افراد کیلئے سب سے خطرہ ہیں، جبکہ دریائی سیلاب اور بگولے بھی یہاں تباہی مچاتے رہتے ہیں۔ انڈونیشیا کادارالحکومت جکارتہ کا 40 فیصد حصہ سمندری سطح سے نیچے ہے اور اس کا مطلب ہے کہ زلزلہ اس شہر کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ سمندری طوفان بھی یہاں کی آبادی کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ اسی طرح جاپانی شہر ناگویا چھٹے، بھارت کا کولکتہ 7 ویں، چین کا شنگھائی، امریکا کا لاس اینجلس 9 ویں اور ایرانی دارالحکومت تہران 10 واں خطرناک ترین شہر قرار پایا ہے۔