ٹوکیو میں سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکوریم میں جا پہنچا

Santa Claus

Santa Claus

ٹوکیو (جیوڈیسک) مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی آمد آمد ہے جس کے بخار نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے جہاں اہم وینیوز پر کرسمس ٹریز ابھی سے جگمگا اُٹھے ہیں وہیں دلچسپ اور منفرد سجاوٹی انداز اپنانے اور مختلف ایونٹس کے انعقاد پر بھی بیحد توجہ دی جارہی ہے۔

اسی مناسبت سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے سن شائن ایکوریم میں بھی گذشتہ روز سے ایک منفرد شو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ایکوریم میں آنے والے مہمانوں کو لطف اندوز کرنے کیلئے سانتا کلاز ڈائیونگ سوٹ پہن کر ننھی مچھلیوں،شارکس اور اسٹنگ ریز کیساتھ سوئمنگ کرنے اُنکے ٹینک میں اُتر جاتا ہے۔

شارک کیساتھ تیراکی کرتا،اسٹنگ ریز کو دانہ کھلاتا اور ٹینک میں سے ننھے بچوں کو ہاتھ ہلاتا یہ سانتا کلاز کرسمس تک روزانہ دو بار اس ٹینک میں اُتر کر اپنی پرفارمنس پیش کریگا۔