کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 1245 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا صرف ایک روز میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے 48 ہزار 150 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 214 روپے اضافے سے 41 ہزار 271 روپے کا ہو چکا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایا کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب میں کمی اور سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔