ٹام کروز کی فلم ”ایج آف ٹومارو“ کا نیا ٹریلر جاری

 Edge Of Tomorrow

Edge Of Tomorrow

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کا دمکتا ستارہ ٹام کروز جلد آرہا ہے اپنی نئی فلم ”ایج آف ٹومارو“ کے ساتھ۔ فلم کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

ہالی وڈ کے نامور اداکار ٹام کروز کی اس نئی فلم کی کہانی ایک جاپانی ناول سے ماخوذ ہے جس میں ایک فوجی کو خلائی مخلوق سے جاری جنگ میں اتار دیا جاتا ہے۔