نیویارک(جیوڈیسک) ٹام کروز کی نئی سائنس فکشن فلم Oblivion نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا ہے، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔ٹام کروز کی نئی سائنس فکشن فلنیٹ ،اوبلیوین فلم میں 2077 کے دور کی منظر کشی کی گئی ہے جب خلائی مخلوق کے حملے کی وجہ سے چاند تباہ ہوجاتا ہے اور زمینی پر انسانی نسل خاتمے کے قریب ہوتی ہے۔
ٹام کروز اس فلم میں کمانڈر جیک ہارپر کا کردار ادا کررہے ہیں جو خلائی حملہ آوروں سے لڑتا ہے اور زمین کو تباہی سے بچاتا ہے۔اسپورٹس ڈراما فلم فورٹی ٹو ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ امریکی باکس آفس دوسرے نمبر پر رہی۔
کئی ہفتوں سے شاندار بزنس کرنے والی فلم دا کروڈز 95 لاکھ ڈالر سمیٹ کر اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں اسکیری مووی 5 ، جی آئی جو، ریٹالی ایشن اور ایول ڈیڈ شامل ہیں۔ Oblivion نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا ہے، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔