ٹام کروز مشن امپاسبل فائیو کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ میں قلمبند کرائیں گے

Mission Impossible 5

Mission Impossible 5

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ ہیرو ٹام کروز مشن امپاسبل فائیو کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر فلمبند کرائیں گے۔

ہالی وڈ کی ایکشن سیریز مشن امپاسبل کے پانچویں حصے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ایم آئی فور میں برج خلیفہ سے چھلانگ لگا کر ٹام کروز نے شائقین کی رونگٹے کھڑے کیے اور اب ٹام برطانوی کابینہ کے اندر دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

کرسٹوفر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم پچیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔