ٹام کروز کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم”ایج آف ٹومارو”کا ٹریلر جاری

Edge Of Tomorrow

Edge Of Tomorrow

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروز کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم”ایج ا?ف ٹومارو”کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کار ڈو لیمان کی یہ فلم جاپانی ناول”آل یو نیڈ از کِل”سے ماخوذ ہے جس میں ٹام کروز کیساتھ ایملی بلنٹ، بل پاکسٹن، کک گیوری، جیریمی پیون اور جوناس آرمسٹرانگ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈانٹے ہارپر کے تحریر کردہ ایج آف ٹومارو کے اسکرین پلے کواِیرون اسٹوف نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گردد گھومتی ہیں جسے اچانک خلائی مخلوق کیساتھ جاری جنگ کیلئے میدان میں اْتار دیا جاتا ہے اور لڑتے لڑتے وہ خلائی مخلوقات کیخلاف تما م داؤ پیچ /حربے اپنانے میں ماہر ہو جاتا ہے۔

ویلج روڈ شو پکچرز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم ایج آف ٹومارو وارنر برادر کے تحت رواں سال30مئی کو برطانوی اور6جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔