ٹماٹروں کے سالانہ فیسٹیول میں ہزاروں افراد کی شرکت

Festival

Festival

میڈرڈ (جیوڈیسک) کھانوں میں ذائقے کیلئے ٹماٹروں کا استعمال جس طرح ضروری ہے اس ہی طرح اسپین کے باسیوں کیلئے ہر سال ٹماٹروں کی جنگ لڑنا بھی لازم و ملزوم ہے۔

جی ہاں اسپین کے شہر ویلینسیا میں ٹماٹروں کا سالانہ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی افراد نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں شامل 22 ہزار سے زائد افراد نے ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کردی جس کیلئے خصوصی طور پر 125 ٹن ٹماٹر ٹرکوں میں ڈال کرایونٹ کے مقام تک پہنچائے گئے۔

واضح رہے کہ لا ٹوماٹینانامی اس فیسٹیول کا آغاز 1945 میں مقامی بچوں کی پھلوں اور سبزیوں کی لڑائی سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا جو بعد ازاں ایک تہوار کی شکل اختیار کر گیا۔