ٹماٹر مہنگے بیچنے والوں کو جیل بھیجا جائے، کمشنر کراچی

Tomatoes

Tomatoes

کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نےکہا ہے ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے ۔

شہر میں ٹماٹر کے خود ساختہ بڑھتے ہوئے نرخوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کراچی ون پرائس کنٹرول اور ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو خصوصی ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ شہر میں ٹماٹر کی خود ساختہ بڑھتے ہوئے نرخوں کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیںگے کہ کوئی منافع خوری کر کے شہریوں کی جیبوں میں ڈاکہ ڈالے۔اس کاپتہ لگایا جائے کہ اس منافع خوری کہ پیچھے کون سے عناصر ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹماٹر کا مصنوعی بحران پیدا کر کے ٹماٹر کے نرخ بڑھانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور جو ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے ۔