لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ ریلوے نے ٹرین کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے عامر نثار کے مطابق 2 ماہ بعد مسافر ٹرینیں کل 20 مئی سے شروع ہوجائیں گی اور پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے30 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ کل پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس صبح 6 بجے راولپنڈی سےکراچی روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین ریل کار راولپنڈی سےلاہورکل صبح 7 بجے چلےگی جب کہ تیسری ٹرین ریل کارکل صبح ساڑھے7 بجے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا، مسافر ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پہنچیں اور کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن کی حدود میں داخلےکہ اجازت نہیں۔
عامر نثار نے کہا کہ ٹرین میں 60 فیصد مسافر ہوں گے اور 40 فیصد نشستیں خالی ہوں گی، مسافر ماسک پہن کرآئیں اور سینٹائیزر ریلوے فراہم کرے گا جب کہ کورونا حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر مسافرکو 500 روپےجرمانہ ہوگا اور دوسری بار خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، مسافرتیسری بارخلاف ورزی کرے تو اسے ٹرین سے اتار دیا جائے گا۔
ڈی ایس ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی اور ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔