ٹانک: فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

Tank

Tank

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ زمانی میں پیش آیا جہاں چھوٹے بھائی نے گھریلو تنازع پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں بھائی نسیم گل اور بھابھی ہلاک جبکہ ایک بھتیجی اور بھابھی شدید زخمی ہوگئے اور ملزم فرار ہو گیا۔

لاشیں اور زخمیوں کو ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعہ سے متعلق مزید تفیش کر رہی ہے اور ملزم کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔