ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں اور تاجروں کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے اس دوران تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہے۔
ٹانک میں 12 سے 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے ، ہڑتال کی کال سیاسی و سماجی تنظیموں اور تاجروں نے دی ہے۔اس دوران تعلیمی ادارے اورتجارتی مراکز بند ہیں۔بجلی کی بندش پر لوگوں نے احتجاج بھی کیا اور اسپن مسجد سے ٹریفک پوائنٹ تک ریلی نکالی۔
مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔ لوگوں نے احتجاجا ٹانک ، جنوبی وزیرستان ، ٹانک ڈیرہ اور ٹانک بنوں روڈ کو بھی ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا۔