اوپر اونفرے کی فلم دی بٹلر کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

Butler

Butler

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپر اونفرے کی فلم “دی بٹلر”نے ہالی وڈ باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ دی بٹلر کی کہانی وائٹ ہاوس میں نوکری کرنے والے باورچی کی زندگی پر مبنی ہے۔

ریلیز کے پہلے ہی دن فلم نے تراسی لاکھ ڈالر کما لیے ہیں۔ ایکشن کامیڈی فلم کک ایز ٹوکا باکس آفس پر دوسرانمبر ہے۔ مزاحیہ کہانی پر بنائی گئی اس فلم نے ایک دن میں چھہتر لاکھ ڈالر کمائے۔ مشہور سافٹ ویئر ماہر سٹیوجابز کی زندگی پر بنائی گئی فلم “جابز” چھبیس لاکھ ڈالر بزنس کر سکی ہے۔