پروڈیوسر جیری برکی میر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ٹونی اسکاٹ کی المناک موت کے بعد ٹاپ گن کا سیکوئل اداکار ٹام کروز کے بغیر نامکمل ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم تیس سالوں سے اس فلم کو بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور ہم اسے دوبارہ روکنا نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسیاب بھی ٹام کروز اور پیرامانٹ کے ساتھ مل کر اس فلم کو بنایا جائے۔
جیری برکی نے امید ظاہر کی کہ ٹاپ گن کا سیکوئیل بنانے میں ٹام کروز ان کی حوصلہ افزائی کر ینگے اور ہمارے ساتھ مل کر اس پر کام کرینگے۔ یاد رہے کہ اپنے قریبی دوست کی المناک موت کے بعد ٹام کروز نے اس فلم میں دوبارہ کام کرنے کے بارے میں اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔