ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن ٹاپ سیڈ ٹینس اسٹار David Nalbandian نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سابق عالمی نمبر تین کھلاڑی کافی عرصہ سے کندھے میں تکلیف کا شکار تھے۔ اکتیس سالہ David Nalbandian نے طویل انجری کے بعد انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کو خیر باد کہہ دیا ۔ دائیں کندھے کی انجری نے انہیں میچز سے محروم کیا اب Nalbandian نے ٹینس کورٹ سے ہمیشہ کے لیے علیحدگی اختیار کر لی۔
ارجنٹائن کے ٹینس اسٹار نے گیارہ اے ٹی پی ٹائٹل جیتے۔ 2005 کے ماسٹرز فائنل میں سپر اسٹار راجر فیڈرر کو ہرانا Nalbandian کے کیرئر کی سب سے بڑی کامیابی تھی۔ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن مسلسل انجری نے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا۔