صدر زرداری سے برطانوی وزیر اعظم کیمرون کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد صدرآصف زرداری سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعاون اور خطے کی صرتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر زرداری اور ڈیوڈ کیمرون نے اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔ برطانوی وزیراعظم نے صدر مملکت کو احسن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر مبارکباد بھی دی۔

برطانوی وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر نور خان ائیر بیس پہنچے تو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے ان کا استقبال کیا ۔ برطانوی وزیراعظم کل اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اہم فیصلوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔