پیرس(جیوڈیسک)فرنچ اوپن سے پہلے دنیا بھر کے ٹینس سٹارز نے بھرپور تیاریاں شروع کر دیں۔فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہونے والے ٹینس کے گرینڈ سلام مقابلوں سے پہلے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن تیز کر دیئے ہیں۔
ٹینس سٹارز میں سپین کے رافیل نڈال، عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور راجر فیڈرر سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں ماہرین میگا ایونٹ کے مردوں کے مقابلوں میں رافیل نڈال جبکہ خواتین میں سرینا ولیمز کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔