ٹورنٹو : پاکستانی قونصل خانے میں تعینات 3 اہم اہلکار بر طرف

Toronto

Toronto

ٹورنٹو (جیوڈیسک) کینیڈا میں ٹورنٹو کے پاکستانی قونصل خانے میں تعینات 3 اہم اہلکار برطرف کر دیئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ برطرف ہونے والوں میں شامل اسرار حسین اور سمیع الدین، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے قریبی رشتے دار ہیں۔

جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز کے عزیز خالد بیگ کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ تینوں افراد کی تقرری 3برس پہلے پیپلز پارٹی دور میں کی گئی تھی۔ تینوں قونصل خانے کے نادرا سیکشن میں تعینات تھے۔ برطرفی کا نوٹی فکیشن نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے جاری کیا گیا۔