معروف کینڈین پاپ سنگر جسٹن بائیبر پر سر پھرے پرستار نے حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے پاپ اسٹار محفوظ رہے۔ ٹورنٹو کے ایک نائٹ کلب میں انیس سالہ پاپ اسٹار پرفارم کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ ایک سر پھرے نوجوان ان پر حملہ کر دیا۔
ہاتھا پائی کے دوران جسٹن بائیبر زمین پر گر گئے۔ سیکوررٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تاہم حملہ آور جسٹین بائیبر کا پرستار بتایا جا رہا ہے۔