ٹورنٹو (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کے درمیان ٹورنٹو میں ملاقات ہوئی ۔دونوں کاکہنا ہے کہ ملاقات میں نواز حکومت مخالف کوئی ایجنڈا طے نہیں کیا۔
شیخ رشید نے ٹورنٹو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادی کی دعوت پر ان کے ساتھ کھانا کھایا ،بعد میں ون ٹو ون تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد جیو نیوز کے نمائندے بدر منیر چوہدری کو انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ ملاقات میں صرف پاکستان کے مسائل پر بات ہوئی۔
اس موقع پر طاہر القادی نے کہاکہ انقلاب ایک یا دو جماعتوں کے کارکن نہیں لاسکتے ۔اس کے لیے قوم کو نکلنا ہو گا ۔گھر میں بیٹھنے سے انقلاب نہیں آتے ۔عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے جو جدو جہد کی اس میں انہیں فتح ملی۔