اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ بتدریج ختم ہورہا ہے اور کل سے سورج پھر آنکھیں دکھائے گا۔
جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔
آج شور کوٹ میں موسلا دھار بارش ہوئی اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بہاولپور میں بھی آندھی کے بعد موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ وہاڑی کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔