دمشق (جیوڈیسک) پیرس حملوں کے بعد کینی ڈانے بھی شامی پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی سخت کرلی ہے۔ شام سے تنہا آنے والے مردوں کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کینی ڈین میڈیا کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی کی وجوہات کے سبب کیا گیا ہے اور اب صرف ،خواتین، بچوں اور فیمیلز کو پناہ دی جائے گی۔ نئی پالیسی کااعلان آج کیا جائے گا۔
کینی ڈاکے نو منتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 25 ہزار شامیوں کواس سال پناہ دینے کا اعلان کیاتھا اورپناہ کے طالب سوافراد کو روزانہ لبنان میں چیک کیاجارہا ہے۔
سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 51 فیصد کینی ڈین شہری شامیوں کوپناہ دینےکےمخالف ہیں اور58 فیصد شامی باشندوں کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔