دورہ آسٹریلیا اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

National Hockey Team

National Hockey Team

آسٹریلیا (جیوڈیسک) دورہ آسٹریلیا اور ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ محمد عمران کپتان برقرار جبکہ چار جونیئر کھلاڑی فیصل قادر، محمد سلمان، ارسلان قادر اور عماد بٹ کوپہلی بار قومی سکواڈ میں جگہ دی گئی۔ جوہر ٹان ہاکی اسٹیڈیم میں چیف کوچ طاہر زمان نے قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔ دورہ اسٹریلیا کے لیئے قومی ٹیم میں عمران شاہ، عمران بٹ، محمد عمران، خالد بھٹی، کاشف شاہ، رضوان جونیئر، محمد توثیق، عامر شہزاد، فیصل قادر، سلمان حسین، عمر بھٹہ، دلبر حسین، شفقت رسول، محمد سلمان، ارسلان قادر اور عماد بٹ شامل ہیں۔

جب کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے ان سولہ کھلاڑیوں کے ساتھ چار سنیئر کھلاڑی راشد محمود، فرید احمد، رضوان سنیئر اور حسیم خان بھی شامل ہوں گے، لیکن ٹیم میں ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا اٹھارہ اکتوبر جب کہ جاپان میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ یکم نومبر کو سجے گا۔