لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے برقرار رکھا گیا ہے۔
16 رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، نائب کپتان اظہر علی، یونس خان، سمیع اسلم، شرجیل خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر وہاب ریاض اور راحت علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ برسبین میں 15 دسمبر کو شروع ہوگا۔