بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین احتساب بیورو کا دورہ بھمبر سپورٹس سٹیڈیم بھمبر سماہنی روڈ کا معائنہ اور ضلعی آفیسران سے میٹنگ اور محکموں کیخلاف شکایات سنی تفصیلات کے مطابق چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر راجہ غضنفر علی نے گذشتہ روز بھمبر کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران احتساب بیورو میں ہونیوالی شکایات پر بھمبر سپورٹس سٹیڈیم اور بھمبر سماہنی روڈ کا معائنہ کیا بھمبر سٹیڈیم میں ہونیوالی ناقص تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اندر جائزہ شکایات دور کرنے کی ہدایت کی سٹیڈیم کے اندر 20 یوم کے اندر بجلی کے پول اور ٹرانسفر نصب کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ زیر تعمیر بھمبر سماہنی روڈ کا بھی معائنہ کیا سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کو بہتر کرنے کی ہدایات دیں دریں اثنا انہوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر کے آفس میں ضلعی آفیسران سے میٹنگ کی اور مختلف محکموں کے زیر اہتمام جاری منصوبہ جات پر بریفنگ لی ضلعی آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین احتساب بیورو راجہ غضنفر علی نے کہا کہ سرکاری آفیسران اور ملازمین زمینی خدائوں کو خوش کرنے کیساتھ ساتھ اپنے اصلی خدا اور مخلوق خدا کو بھی خوش رکھنے کیلئے کام کریںضلع بھمبر کے اندر عوامی مسائل میں محکمہ مال کا بڑا عمل دخل ہے پٹواری اور گرداوروں کے پیدا کردہ مسائل سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں تقرریاں اور تبادلے میرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر ہو رہے ہیں محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اپنا قبلہ درست کریں سیاستدانوں کوراضی رکھنے کے ساتھ ساتھ میرٹ پر بھی توجہ دیں تا کہ کسی غریب اور عام آدمی کا بچہ بھی محکمہ تعلیم میں بھرتی ہو سکے انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ کروڑوں روپے لگانے کے باوجود نہ تو سیوریج سسٹم چل سکا اور نہ ہی لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو رہا ہے شہری سیوریج کا گندا اور واٹر سپلائی کا مکس پانی پینے پر مجبور ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ بھمبر کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے عوامی شکایات کو فی الفور دور کرے اور سیوریج کے نظام کو بہتر کرے انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات سڑکوں اور پلوں کے ٹھیکے سیاستدانوں کے چہیتے ٹھیکیداروں کو دینے کے بجائے اچھی شہرت رکھنے والی فرموں اور کمپنیوں کو دیں ضلع بھمبر کے اندر ٹھیکے کسی ٹھیکیدار کے نام پر الاٹ ہوتے ہیں جبکہ کام کوئی اور ٹھیکیدار کرتا ہے جس سے ناقص سڑکیں اور پل تعمیر ہو رہے ہیں کیونکہ سب ٹھیکیدار کسی جگہ جوابدہ نہ ہیں لہذا سب ٹھیکیداری والا سسٹم ختم ہونا چاہیے جس ٹھیکیدار کے نام ٹھیکہ ہو اسی سے کام کروایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )معذور بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کرنے اور انکو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن بھمبر کی خدمات لائق تحسین ہیں معذور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا معذور بچے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے امتحان ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود نے سونت ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذور بچوں کے سکول صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کی سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحتیں دے رکھی ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انکی صلاحیتیوں میں نکھار پیدا کر کے معاشرے کا بہترین انسان بنائیں انکی بہتر تعلیم و تربیت اور پرورش کریں انکی معذوری کو مجبوری نہ بننے دیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ معذور افراد کی تعلیم و تربیت اور انکے بہتر مستقبل کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ عظیم لوگ ہیں معاشرے کے صاحب حیثیت افراد کو ایسے افراد اور تنظیموں کی بھر پور سپورٹ کرنی چاہیے اور حکومتی سطح پر بھی ایسے اداروں کی سر پرستی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معذور بچوں کے سکول کی بلڈنگ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریگی تقریب سے نائب صدر اسسٹنٹ کوآرڈنیشن NGOs کونسل راجہ مسعود اسلم، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، محمد انور مغل، پرنسپل محترمہ شازیہ پروین سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ طارق محمود، چوہدری خالد حسین ، راجہ مسعود اسلم ، محمد انور اور دیگر نے سالانہ نتائج میں بہتر کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی برطانیہ کے راہنما چوہدری دلشاد احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزادکشمیر ناچ گانے اور دھرنا سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا 29مارچ کو سونامی کا نام لینے والے اپنا نام تک بھول جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار چوہدری محمد اشرف کے حق میں فیصلہ دی چکی ہے 29مارچ کو صرف ووٹ کی پرچی پر مہر لگانے کا عمل باقی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گاموجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں تعلیمی انقلاب لا کر نوجوانوں کو خطہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں انہوں نے کہاا کہ عوام پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت سے خوش ہیں وہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں سازشیں اور الزام تراشی کرنے والوں کو آمدہ انتخابات میں تارے نظر آئیں گے اور پتہ چل جائے گا کہ کتنے بیس کا ایک سو ہوتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میںآٹے کا شدید بحرا ن محکمہ آئیں با ئیں شا ئیں کر نے لگا حکومت با لخصوص وزیر اعظم وزیر خو را ک کو عوا می حلقو ںکی طرف تو جہ دلا نے کے با وجود کسی قسم کا کو ئی نو ٹس نہ لیا گیاکشمیر پر یس کلب کیصحا فیو ں کی تو جہ دلا نے پر چیئر مین احتسا ب بیو رو نے محکمہ خو را ک کے ذمہ دا را ن کو 24گھنٹے کے اندر ضلع بھمبر میںآٹے کی تر سیل کو یقینی بنا نے کا حکم دے دیا تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ 10دنو ں سے صدیقی فلو ر میںآٹا اور گند م نا پید ہو چکے ہیںجس کے با عث میر پو ر اور با لخصوص بھمبر میںگز شتہ 10روز سے آٹے کا شدید بحرا ن پا یا جا رہا ہے عوامی حلقے اور شہر ی شدید عدم اطمینا ن اور بے چینی کا شکا ر ہیں اور غریب عو ام مہنگے دا مو ں آٹا خر ید نے پر مجبو ر ہیں جبکہ وزیر اعظم اوروزیر خو را ک کا رکر دگی کا را گ الا پ رہے ہیںعو امی حلقو ں نے کہا کہ جب سے کہ مجید حکومت برسر اقتدار آئی ہے بھمبر میں اکثر اوقا ت اور آئے روز آٹے کا بحرا ن بڑ ھتااور با ر بار نو ٹس دلا نے کے با وجو د حکومت کو ئی تو جہ نہیں دیتی حکومت عوام اور با لخصو ص بھمبر کے لوگو ں کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک بند کر ے عوامی حلقو ں نے پیپلز پا رٹی کی حکومت میںتا حال ضلع بھمبر سے تعلق لینے وا لے وزرا کو بھی نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ بھمبر کے جا ئز مطا لبا ت حل نہیں کرو اسکتے تو مجید حکومت سے استعفیٰ دیکر عوامی جدو جہد میں شا مل ہو جا ئیں عو امی اور شہر ی حلقوں نے کہا کہ اگر مجید حکومت نے آٹے کا بحرا ن حل نہ کیا تو غر یب عو ام بھمبر سے میر پو ر کی طرف لا نگ ما رچ کر نے پر مجبور ہو نگے گز شتہ رو ز چیئر میں احتساب بیو رو را جہ غضنفر علی ایڈووکیٹ نے دو رہ بھمبر کے دو را ن صحا فیو ں کے تو جہ دلا نے پر محکمہ خو را ک کے اعلیٰ حکا م کو 24گھنٹے کے اندر ضلع بھمبر کے تما م ڈپو ووں پر آٹے کی تر سیل کو یقینی بنا نے کے احکاما ت جا ری کر دئیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)گر میو ں کی آمد سے قبل بھمبر اور نو احی علا قو ں میں غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ عرو ج پر لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 18گھنٹے تک جا پہنچا گھنٹو ں لو ڈ شیڈ نگ کے با عث طلبا وطا لبا ت کو امتحا نا ت کی تیا ری میں مشکلا ت پینے کے پانی کے بحران سمیت دیگر نظا م زند گی ٹھپ ہو کر رہ گیا شہر ی سرا پا احتجا ج محکمہ بر قیات غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ ختم کر ے بصو رت دیگر سڑ کو ں پر نکلیں گے عوامی اور شہر ی حلقو ں کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق مو سم گر ما کاآغاز ہو تے ہی بھمبر میں لو ڈ شیڈ نگ کا جن بے قابو ہو گیا دن اور را ت میں 7گھنٹے کی شیڈ ول لو ڈ شیڈ نگ سے ہٹ کر دورا نیہ18گھنٹے تک جا پہنچا جس سے پینے کے پانی کے بحرا ن سمیت میٹر ک کے امتحا نا ت کی تیاری میں مصروف ہزا رو ں طلبا وطا لبا ت کو شد ید پر یشا نی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی سے جڑا دیگر نظا م زند گی بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے بھمبر کے عوامی شہر ی اور تا جر حلقو ں نے محکمہ بر قیا ت کی غیر اعلا نیہ اور طو یل لو ڈ شیڈ نگ پر احتجا ج کرتے ہو ئے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کامطا لبہ کیا ہے اور کہا کہ اگر غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ ختم نہ کی گی تو سڑ کو ں پر نکلنے پر مجبو ر ہو نگے اورحالا ت کی ذمہ دا ری محکمہ بر قیا ت بھمبر کے ذمہ دار پر ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پی ایس ایف ضلع بھمبر کے صدر بشارت رضا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی کی حکومت آزاد خطہ میں قانو ن کی حکمرا نی اور انصا ف کی با لا دستی قا ئم کر کے صحیح معنو ں میں تعمیر وترقی کو فرو غ دینے کی پا لیسی پر گا مز ن ہے علا قا ئی تر قی عوامی کی فلا ح وبہبود بلا تخصیص تعلیم اور صحت کی سہو لیا ت کی فرا ہمی کئی انقلا بی اقدا ما ت گراونڈپر مو جود ہیں29ما ر چ کو میر پو ر کے غیو ر عوام پیپلز پا رٹی کے حق میں فیصلہ دے کر بھٹو شہید کے انقلا ب کی بھر پو ر حما یت اور تا ئید کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بھمبر میںصحا فیو ں کے سا تھ ایک نشست کے دورا ن کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی سیا سی روادا ری کو فرو غ دے کر عوام کی بھر پو ر خد مت کر رہی ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی کی عو امی حکومت نے غر بت اور بے روز گا ری کے خا تمے اور خطہ میں قانو ن کی حکمرا نی اور تعمیر وترقی کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنا ئی جسکی واضح مثالخطہ میں بحرا نو ں اور سازشو ں کے باو جود تعلیمی انقلا ب اور میگا پرا جیکٹس کی تکمیل کی گی انہو ں نے کہا کہ میر پو ر میں29ما ر چ کا ضمنی الیکشن نظر یا ت کی جنگ ہے شہید بھٹو کے نظر یا ت اور افکا رمیںہی ملک کا مستقبل کا ر فرما ہے بھٹو خا ندا ن نے ملک میں جمہو ریت کے استحکا م اور امن کے لئے اپنی جا نو ں تک نذرا نہ دے دیا اپنے قا ئد ین کے منشو ر پر چلتے ہو ئے پیپلز پا رٹی کے کا رکنا ن اور پی ایس ایف کے جیا لے اپنے سفر جا ری رکھیں گے 29ما ر چ کو میر پو ر کے غیو رعو ام پیپلز پا رٹی کے امیدوا ر کو کا میا ب کر اکے تا ریخی فتح دلا ئیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)قائد کشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی بین الا قوا می لیڈر ہیں ان کی پو ری دنیا میں اپنی ایک منفر د شنا خت ہے بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی نے مسئلہ کشمیر کو عا لمی دنیا کے سا منے اجا گر کر نے میں بھر پو ر کردار ادا کیا ہے ان کی کاوشو ں کی بدو لت مسئلہ کشمیر آج فلیش پو ائنٹ بن چکا ہے 29ما ر چ کو میر پو ر کے غیو ر عو ام ضمنی الیکشن میں بھر پو ر سپو رٹ کر کے تحر یک انصا ف کے قا ئد بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے ہا تھ مضبو ط کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر تحر یک انصا ف یو تھ ونگ یو نین کو نسل ملو ٹ کے صدر ملک وسیم اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ 29ما ر چ کا سو ر ج بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی جیت کا اور تحر یک انصا ف کی سونا می کی کا میا بی کا پہلا قدم ہو گا بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی خطہ جموں وکشمیر کی پہچان ہیں29ما ر چ کو میر پو ر کے غیر ت مند عو ام اپنے ووٹ کی طا قت سے بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کو کا میا ب کر ینگے او ر تحر یک انصا ف جلد ہی آزاد کشمیر میں اپنا مقا م بنا لے گی ۔